Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی آئی اے میں 'لازمی خدمات ایکٹ' لاگو

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے لازمی خدمات ایکٹ کو لاگو کیا گیا (فوٹو:ایوی ایشن)
کورونا وائرس کے عالمی پھیلاؤ کے نتیجے میں موجودہ ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر حکومت نے قومی ایئر لائن میں 'لازمی خدمات ایکٹ' لاگو کر دیا ہے۔ 
اس ایکٹ کے تحت اب کوئی بھی ملازم ڈیوٹی سے انکار نہیں کر سکے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے گی۔
بدھ کو وزارت داخلہ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کیا جس میں واضح کیا گیا کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز میں 'لازمی خدمات ایکٹ' لاگو کر دیا گیا۔ 
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ایکٹ فوری طور پر نافذالعمل ہوگا اور اگلے چھ ماہ تک نافذ رہے گا۔ اس ایکٹ کا مقصد بلاتعطل پی آئی اے کی پروازوں کو یقینی بنانا ہے۔ 
پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ کا کہنا ہے کہ کورونا کی وبا شروع ہونے سے اب تک پی آئی اے ابھی تک 27 ہزار لوگوں کو ان کے گھروں تک پہنچا چکا ہے جبکہ ابھی بھی ہزاروں لوگ مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں جو وطن واپسی کے منتظر ہیں۔

شیئر: