Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے متاثرین میں 85 فیصد غیرملکی

کورونا وائرس کے 1325 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں.(فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت کے بیان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مملکت بھر میں نئے کورونا وائرس کے 1325 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں. متاثرین کی کل تعداد 21402 ہوگئی ہے.
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے نئے کورونا وائرس کی تازہ صورتحال کے حوالے سے بدھ کو پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مہلک وائرس سے مزید 5 افراد ہلاک ہوگئے جس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 157 تک پہنچ گئی.
وزارت صحت کے ترجمان  نے بتایا کہ نئے کورونا وائرس کے 169 مریض صحت یاب ہوگئے. جس کے بعد اب صحت یاب افراد کی تعداد 2953 ہوگئی.
ڈاکٹر العبد العالی نے کہا کہ مملکت بھر میں کورونا کے 18292 ایکٹیو کیس ہیں. ہسپتالوں اور قرنطینہ میں ان کا علاج جاری ہے جبکہ ان میں سے 125 کی حالت نازک ہے.ان کا علاج انتہائی نگہداشت کے شعبے میں ہورہا ہے.
وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ 29 اپریل کو ریکارڈ پرآنے والے کورونا کے نئے متاثرین میں 15 فیصد سعودی اور 85 فیصد غیرملکی ہیں.

نئے مریضوں میں سے 356 کا تعلق مکہ مکرمہ  سے ہے (فوٹو اے ایف پی)

وزارت صحت کے ترجمان نے نئے کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ ان میں سے 356 کا تعلق مکہ مکرمہ، 225 کا مدینہ منورہ، 224 جدہ، 203 ریاض، 74 کا دمام، 42 الھفوف، 40 جازان، 37 بریدہ،  36 الخبر، 23 الجبیل، طائف 7، خمیس مشیط 6، الجفر،  القطیف، عنیزہ، المندق، تبوک اور المزاحمیہ سے 4،4 جبکہ بیش، القریات، الخرج، الدرعیہ سے 3،3، المذنب، ینبع، خلیص، حفر الباطن اور القنفذہ سے 2،2 ہیں- علاوہ ازیں القریع، المخواہٓ سریبان، شرورۃ، الدیرہ اور ساجر سے کورونا کا ایک، ایک مریض ریکارڈ پر آیا.

شیئر: