Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سعودی فنکار ناصر القصبی’ قرنطینہ‘ سے گھر روانہ

القصبی نے ٹویٹ کیا’ آج ہم ہوٹل سے نکل رہے ہیں‘(فوٹو سبق)
معروف سعودی فنکار’ناصر القصبی‘ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دبئی سے واپس آنے کے بعد مقررہ مدت ’قرنطینہ ‘ میں گزارکر گھر پہنچ گئے.
ناصر القصبی سعودی عرب کے معروف فنکار ہیں جنہوں نے عربی ڈرامہ سیریل ’طاش ماطاش ‘ سے غیر معمولی شہرت حاصل کی گزشتہ برس رمضان  میں انہوں نے ’العاصوف 2 ‘ پیش کی تھی جو 1979 میں حرم مکی پر کیے جانے والے قبضے سے متعلق تھی.
 ویب نیوز سبق نے ’ناصر القصبی ‘ کی جانب سے کیے جانے والے ٹویٹ کے حوالے سے بتایا کہ ’ناصر القصبی اپنے 13 ساتھیوں کے ساتھ ڈرامہ کی شوٹنگ کے سلسلسے میں دبئی میں مقیم تھے.

القصبی کے ٹویٹ پر لوگوں کی جانب سے مبارک باد پیش کی گئی ہے.(فوٹو سبق)

بعدازاں کورونا وائرس کے حوالے سے پروازوں پر عائد پابندی کے بعد وہ دبئی میں ہی رہ گئے تھے.
القصبی نے ٹویٹ میں کہا ’ ایک ہفتے قبل میں اپنے 13 دوستوں کے ہمراہ دبئی سے ریاض پہنچا ، ہم لوگ ایک ماہ سے دبئی میں پھنسے ہوئے تھے.
ریاض آنے کے بعد ہمیں بس کے ذریعے اس طرح ہوٹل لے جایا گیا کہ ہماری بس کے آگے پولیس گاڑی تھی ہم ہوٹل کے کمرے میں پہنچ گئے جہاں نہ تو ہم کسی کو دیکھ سکتے تھے اور نہ ہی کوئی ہمیں نہ ہی کسی سے ملاقات ممکن تھی‘.
’قرنطینہ ‘ کی مدت گزرانے کے بعد القصبی نے ٹویٹ کیا’ آج ہم ہوٹل سے نکل رہے ہیں کیونکہ تمام دوستوں کے کورونا ٹسیٹ نیگیٹو آئے ہیں. اللہ کا شکر ہے ، اب میں گھر کی جانب گامزن ہوں ، کتنا خوبصورت ہیں واپسی کے یہ لمحات‘.
سوشل میڈیا پر القصبی کے ٹویٹ پر لوگوں کی جانب سے بڑی تعداد میں مبارک باد پیش کی گئی ہے.

شیئر: