Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کعبہ کا قدیم پورٹریٹ وائرل، حقیقت کیا ہے؟

کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے دعوے  کو مسترد کردیا ہے.
 سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے سوشل میڈیا پر پر وائرل مسجد الحرام کے قدیم پورٹریٹ ہونے کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے. پورٹریٹ میں خانہ کعبہ اور اس کےاطراف واقع مقامات کو دکھایا گیا ہے.
اخبار 24 کے مطابق کنگ عبدالعزیز اکیڈمی کو مقدس شہروں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، مساجد اور خانہ کعبہ کی تاریخ کے حوالے سے معتبر ترین ادارہ مانا جاتا ہے.
 واضح رہے کہ سوشل میڈیا پروائرل پورٹریٹ کے حوالے سےدعوی کیا جا رہا تھا کہ یہ 532 قبل مسیح کا ہے.
یہ بھی دعوی کیا جارہا تھا کہ یونانی مورخ ہیروڈوتھ نے یہ پورٹریٹ 2552 برس قبل تیار کیا تھا. کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے اس دعوے کو مسترد کردیا.
کنگ عبدالعزیز اکیڈمی کا کہنا ہے کہ یہ دعوی اس لیےغلط ہے کہ آج تک یہ ثابت نہیں ہوا کہ ہیروڈوتھ کبھی جزیرہ عرب کی سیاحت پر آیا ہو.
اس دعوے کے غلط ہونے کا دوسرا ثبوت یہ ہے کہ اسلام سے  پہلے زمانہ جاہلیت کا دور چوتھی صدی عیسوی کا تھا. جس کا مطلب یہ ہے کہ زمانہ جاہلیت کا دور ہیروڈوتھ کے 900 برس بعد کا ہے.
کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے وضاحت میں مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل پورٹریٹ حقیقی نہیں بلکہ یہ ایک فلم کا تصویری تخلیلاتی خاکہ ہے.
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: