Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

X Æ A-12: بچے کا نام جو سمجھ نہیں آ رہا

سوشل میڈیا پر اس نام کے حوالے سے تکرار شروع ہوگئی کہ اس نام کو آخر کیسے پکارا جائے گا (فوٹو:سوشل میڈیا)
امریکی خلائی کمپنی سپیس ایکس کے سربراہ ایلن مسک اور ان کی گرل فرینڈ گلوکارہ گریمز کے بچے کے نام نے سوشل میڈیا صارفین کو چکرا کر رکھ دیا۔ 
ایلن مسک اور ان کی گرل فرینڈ کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی خبر انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دی ہے۔ 

اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے 'گڈ نیوز' دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 'ماں اور بچہ خیریت سے ہیں۔'
مسک کی اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکبادیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ساتھ ہی کچھ صارفین کو تجسس ہوا کہ وہ بیٹے کے باپ بنے ہیں یا بیٹی کے۔
کچھ صارفین نے بچے کا نام جاننے میں دلچسپی ظاہر کی جس پر ایلن مسک نے ایسا نام بتایا کہ وہ جس نے بھی پڑھا حیران رہ گیا۔

بچے کا نام پوچھنے کے سوال پر مسک نے جواب دیا 'X Æ A-12'۔ جس پر صارفین فوراً ہی گوگل سے رہنمائی لینے لگے اور اس کوڈ میں چھپے اصل نام کو جاننے کی کوشش کرنے لگے۔
سوشل میڈیا پر اس نام کے حوالے سے تکرار شروع ہو گئی کہ اس کو آخر پکارا کیسے جائے گا۔

کچھ صارفین نے اس عجیب نام پر اپنے تبصرے میں کہا کہ 'یہ کسی انسانی بچے  کا نام ہے یا کسی روبوٹ کا۔'

کچھ صارفین تو میمز بھی شیئر کرنے لگے جن میں ایلن کے بچے کو اس کے نام کی وجہ سے ایک روبوٹ سے تشبیہ دی گئی تھی۔

ایلن کی گرل فرینڈ نے بالآخر اپنے مداحوں کو اس عجیب نام کی وضاحت دے دی۔

معروف گلوکارہ گریمز کی اس وضاحت کو سوشل میڈیا صارفین سمجھ سکے ہیں یا نہیں یہ تو وہ ہی بتا سکتے ہیں۔

شیئر: