Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی اورعرب ممالک میں کورونا کے نئے مریض

خلیجی ممالک میں متاثرین کی کل تعداد 78774 ہوگئی.(فوٹو سوشل میڈیا)
 خلیجی اور عرب ممالک میں نیا کورونا وائرس (کووڈ19) حفاظتی اقدامات کے باوجود پھیلتا جارہا ہے. سیکڑوں افراد ہر روز اس کا شکار بن رہے ہیں.
الامارات الیوم کے مطابق بدھ 6 مئی کو خلیجی ممالک میں کورونا وائرس کے 3930 مصدقہ کیس رپورٹ ہوئے. جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد  78774 ہوگئی.
متاثرین میں سے  17179 صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 325 کی حالت نازک ہے.بحران کے آغاز سے لیکر اب تک خلیجی ممالک میں مرنے والوں کی تعداد 441 تک پہنچ گئی.

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 546 نئے  کیس ریکارڈ کیے گئے.(فوٹو سوشل میڈیا)

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 546 نئے  کیس ریکارڈ کیے گئے. کل تعداد  15378 ہوگئی. 
امارات میں 3359 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 157 ہے.
کویتی وزارت صحت کے مطابق 187کورونا کے مریض صحت یاب ہوگئے جس سے شفا یاب افراد کی تعداد  2219 ہوگئی ہے.
قطر کی وزارت صحت کا کہناہے کہ 830 نئے  مریض ریکارڈ پر آئے. جس سے مجموعی تعداد 17972ہوگئی ہے.

کویتی وزارت صحت کے مطابق 187 مریض صحت یاب ہوگئے(فوٹو سوشل میڈیا)

بحرین کی وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا میں مزید  122 افراد مبتلا ہوگئے ہیں اور 98 صحت یاب ہوئے ہیں.

عراق میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 49 کورونا کے نئے مریض سامنے آئے ہیں.
اردن میں بدھ کو کورونا کے دو نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں مجموعی تعداد  473 ہوگئی.

 خلیجی اور عرب ممالک میں حفاظتی اقدامات کے باوجود  کورونا پھیلتا جارہا ہے.(فوٹو سوشل میڈیا)

مراکش کی وزارت صحت کا کہناہے کہ اس کے یہاں مزید 163 افراد وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس سے مجموعی تعداد  5382 ہوگئی ہے-
سکائی نیوز کے مطابق مصر میں بدھ کو 387 نئے کیس ریکارڈ ہوئے اور مزید17 اموات ہوئیں.
الجزائر کی وزارت صحت کے مطابق  159 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ  6 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں.

شیئر: