Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں کورونا سے متاثرہ علاقوں میں 97 ہزار غذائی پیکٹ تقسیم

’تقسیم ہونے والی غذائی اشیا کی مالیت 20 ملین ریال ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میں کورونا کی وجہ سے بند محلوں کے رہائشیوں میں اب تک 97 ہزار غذائی پیکٹ تقسیم کیے گیے ہیں جن کی مجموعی مالیت 20 ملین ریال ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق غذائی پیکٹ تقسیم کرنے میں 40 خیراتی تنظیموں نے حصہ لیا ہے۔
خیراتی تنظیموں کے نگرانوں نے کہا ہے کہ ’24 گھنٹے کرفیو میں رہنے والے سعودی شہریوں سمیت غیر ملکیوں میں غذائی اشیا کے علاوہ ادویہ اور طبی سہولتیں بھی فراہم کی گئیں ہیں‘۔
ان کے مطابق ’مذکورہ محلوں میں گرم کھانوں کے علاوہ خشک غذائی اشیا اور افطار پیکٹ بھی تقسیم ہوئے ہیں‘۔
’متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں میں 10 لاکھ سے زیادہ پانی کی بوتلیں تقسیم کی گئیں جبکہ پانی کے 1780 کین بانٹے گیے‘۔
’مذکورہ علاقوں میں کھجور کے ایک لاکھ 38 ہزار پیکٹ، پھلوں اور سبزیوں کے 17127 تھیلیاں اور 7 لاکھ سے زیادہ روٹیاں تقسیم ہوئی ہیں‘۔
تنظیموں کے نگرانوں نے کہا ہے کہ ’مریضوں کے علاج معالجے کے لیے 4 عارضی طبی مراکز قائم ہوئے جن میں ڈاکٹروں نے معائنے کے علاوہ تمام طبی سہولیات فراہم کیں ہیں‘۔

شیئر: