Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں میں 7 ہزار سے زائدافطار پیکٹس تقسیم

غیر ملکیوں کی اکثریت ہے کورونا بحران سے متاثر ہورہی ہے.(فوٹو ایس پی اے)
 سعودی عرب میں رماح کمشنری میں فلاحی انجمن کی جانب سے کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی طور پر مشکلات کا شکار غیر ملکیوں میں 7 ہزار سے زائدافطار پیکٹس تقسیم کیے گئے ہیں.
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق رماح کے کمشنر عبداللہ بن محمد الشرافا نے کمشنری کے مخیر افراد اور فلاحی تنظیم کے اس فلاحی کام کو سراہتے ہوئے اسے وقت کا ضرورت قرار دیا.
کمشنرنے مزید کہا گورنر ریاض ریجن شہزادہ فیصل بن بندراور ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز کی جانب سے بھی اس امر کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ضرورت مند افراد کو موجودہ حالات میں اشیائے خورونوش پہنچانے کےلیے تمام وسائل بروے کار لائے جائیں.

کرفیو اورلاک ڈاون کی وجہ سے متعدد کاروبار بند ہیں.(فوٹو ایس پی اے)

 فلاحی تنظیم ’خیرات الریاض‘ کی جانب سے رمضان میں افطاری اورسحری کےلیے خوارک کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جو علاقےکےضرورت مندوں میں تقسیم کی جارہی ہے تاکہ موجودہ حالات میں ان پر ہونے والے معاشی دباو کو قدرے کم کیاجاسکے.
واضح رہے مملکت میں کورونا وائرس سے بچاو کےلیے کرفیو اورلاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے متعدد کاروبار بند ہیں.
بڑی تعداد میں لوگ جن میں غیر ملکیوں کی اکثریت ہے متاثر ہورہی ہے. ایسےافراد کو خوراک پہنچانے کے لیے فلاحی تنظیمیں مملکت کےطول وعرض میں کام کرتےہوئے ضرورت مندوں کےگھروں میںغذائی اشیا پہنچانے کے لیے کام کررہی ہیں.

شیئر: