Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو کو پہلی سہ ماہی میں 16.63 ارب ڈالر کا منافع

دوسری سہ ماہی میں آرامکو شیئر ہولڈرز میں 18.75 ارب ڈالر کا منافع تقسیم کرے گی۔ فائل فوٹو: روئٹرز
سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل کی کمپنی آرامکو نے اپنی پہلی سہ ماہی میں 16.63 ارب ڈالر کمائے ہیں اور 13.4 ارب ڈالر شئیر ہولڈرز میں تقسیم کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق کمپنی نے منگل کو کہا ہے کہ دوسری سہ ماہی میں آرامکو 18.75 ارب ڈالر کا منافع (ڈیویڈنڈ) دے گی۔

 

تاہم کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ پہلی سہ ماہی میں 22.4 ارب ڈالر کا کیش فلو بھی ہوگا۔
آرامکو نے کہا ہے کہ منافع میں کمی کے باوجود وہ طے شدہ ڈیوڈنڈ کمپنی کے شیئر ہولڈرز میں تقسیم کرے گی۔ اپنے بیان میں کمپنی نے کہا ہے کہ ان کا شیئر ہولڈرز کو دیا جانے والا منافع دنیا کی تمام کمپنیوں سے زیادہ ہے۔
آرامکو کا کہنا ہے کہ کمپنی کے اخراجات موجودہ حالات یعنی کورونا وائرس کی وبا کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ وزارت توانائی نے آرامکو کو یکم جون سے تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ طور پر مزید ایک ملین بیرل یومیہ کمی کی ہدایت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مملکت نے تیل کی پیداوار میں کمی کا یہ فیصلہ رضاکارانہ بنیادوں پر کیا تھا۔
سعودی عرب نے اپریل میں اوپیک پلس معاہدے کے تحت تیل کی یومیہ پیداوار میں 48 لاکھ بیرل کی کمی کی تھی۔
جون میں سعودی عرب 58 لاکھ بیرل تیل یومیہ کم نکالے گا جبکہ سعودی آرامکو نے وزارت توانائی کی ہدایت پر مئی میں بھی مقررہ ہدف سے کم تیل نکالا تھا۔

شیئر: