Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ بجلی کے فکسڈ بلوں میں اضافی چارجز شامل نہیں‘

سوشل میڈیا پر بے بنیاد باتوں پر توجہ نہ دی جائے.(فوٹو ٹوئٹر)
 سعودی الیکٹریکل کمپنی نے کہا ہے کہ جن افراد نے اپنے بجلی کے بلوں کےلیے ’فکسڈ‘ کی سہولت حاصل کی ہوئی ہے انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں.
فکسڈ بلوں کی فائنل ادائیگی سروس کے اختتام پر کی جاتی ہے.اس میں کسی قسم کے اضافی چارجز شامل نہیں کیے جاتے. سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی بے بنیاد باتوں پر توجہ نہ دی جائے.
سعودی خبررساں ایجنسی نے بجلی کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والی اعلا میے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہےکہ بجلی کے صارفین کے غیرسوشل میڈیا کی افواہوں پر توجہ نہ دیں جن میں کہا گیا ہے کہ سال کے اختتام پر ’فکسڈ بل ‘ کی سہولت حاصل کرنے والوں کے لیے فائنل بل پیمنٹ سال کے اختتام پر کی جائے گی جس میں اضافی جارچز بھی شامل کیے جائیں گے.
بجلی کمپنی نے اس حوالے سے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہےکہ فکسڈ بلنگ کی سہولت اختیاری ہے اجباری نہیں جو اس سہولت سے مستفیض ہونا چاہتا ہے وہ اسے اختیار کر سکتا ہے.
فکسڈ بلنگ کےلیے صارف کا اوسط بل کیلکولیٹ کر کےایک مخصوص رقم متعین کی جاتی ہے جو اسے ماہانہ بنیاد پر ادا کرنا ہوتی ہے.

اعلامیے میں کہا گیا کہ فکسڈ بلنگ کا قانون مختلف ممالک میں رائج ہے(فوٹو سوشل میڈیا)

اعلامیے میں مزید کہا گیاکہ فکسڈ بلنگ کی سہولت کسی بھی وقت ختم کی جاسکتی ہے جس کےلیےاگرکمپنی کو مطلع کرنا ہوگا تاہم اس سہولت سے مستفیض ہونے والوں پر کسی قسم کے اضافی چارجز عائد نہیں کیے جاتے بلکہ انہیں اس حوالے سے یہ سہولت حاصل ہوتی ہے کہ موسم گرما میں جب اضافی بجلی خرچ ہوتی ہے تو انہیں فوری طور پر اضافی بل ادا نہیں کرنا پڑتے بلکہ بل کی اضافی رقم جو کہ موسم سرما میں بجلی کے کم خرچ پر کی وجہ سے فکسڈ بلنگ کے طور پر کمپنی میں جمع ہوجاتی ہے سے منہا کرلی جاتی ہے اس سے صارف پرموسم گرما میں اضافی بوجھ نہیں پڑتا.
کمپنی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا کہ فکسڈ بلنگ کا قانون مختلف ممالک میں رائج ہے اور ان ہی اصولوں کے مطابق مملکت میں بھی صارفین کو فکسڈ بلنگ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے جو ایک برس کے خرچ کو مدنظر رکھتے ہوئے صارف کا اوسط بل متعین کیاجاتا ہے.

شیئر: