Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت تجارت :’ای بزنس ویب سائٹس پر نظر ہے‘

وزارت تجارت نے تین غیرملکی تجارتی ویب سائٹ بند کر دیے ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی وزارت تجارت نے صارفین کو گمراہ کرنے والی تین غیرملکی تجارتی ویب سائٹ بند کر دیے ہیں۔
صارفین نے شکایات درج کرائی تھیں کہ غیرملکی گروپ سوشل میڈیا کے ذریعے فرضی رعایت اور معمولی نرخوں پر سامان کی مارکیٹنگ کر رہا ہے۔
 اخبار 24 کے مطابق وزارت تجارت نے جاری بیان میں بتایا کہ غیرملکی گروپ نے ویب سائٹس پر رابطے کے معتبر نمبر جاری نہیں کیے تھے۔
صارفین تجارتی مراکز سے رابطہ نہیں کرسکتے تھے۔ یہیں سے انہیں شبہ ہوا کہ جو گروپ سستے داموں سامان کا پروپیگنڈا کررہا ہے وہ ہمیں دھوکہ دے رہا ہے۔ یہ آن لائن اشتہار کے احکام کے بھی سراسر خلاف تھا۔
وزارت تجارت نےصارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے کسی بھی انجانے اکاؤنٹ یا ویب سائٹ سے کوئی سامان نہ خریدیں۔
’آن لائن شاپنگ صرف معروف تجارتی مراکز، ویب سائٹس اور ای بزنس پیجز ہی سے کریں۔ سامان خریدنے سے قبل یہ ضرور پتہ لگالیں کہ جس مرکز سے وہ سامان خرید رہے ہیں آیا وہ عالمی سطح پر مشہور ہے یا نہیں۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں صارفین اپنے حقوق گنوا بیٹھیں گے۔‘

صارفین کوئی خلاف ورزی نوٹ کریں تو اس کی اطلاع کریں (فوٹو: سوشل میڈیا)

وزارت تجارت نے بیان میں مزید کہا کہ اس کی ٹیم آن لائن کاروبار قانون پر عمل درآمد کرانے کےلیے ای بزنس ویب سائٹس پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ آن لائن کاروبار کرنے والے کسی بھی ادارے کو قانون کی خلاف ورزی کا موقع نہیں دیا جائے گا۔
وزارت تجارت نے صارفین سے پھر کہا کہ اگر وہ آن لائن کاروبار کے سلسلے میں کوئی خلاف ورزی نوٹ کریں تو پہلی فرصت میں ’بلاغ تجاری‘ یا 1900 رابطہ مرکز یا وزارت کی ویب سائٹ پر اس کی اطلاع کر دیں۔

شیئر: