Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت سے پاکستانیوں کو لانے کے لیے خصوصی پروازیں

وزارت اوورسیز پاکستانیز کے مطابق ان ہلیتھ ورکرز میں ڈاکٹرز اور نرسز شامل ہوں گے (فوٹو: پکس فیول)
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ کویتی حکام کی درخواست پر 600 ہیلتھ ورکرز کو کویت بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زلفی بخاری نے کہا ہے کہ کویت بھیجے جانے والے ہیلتھ ورکرز میں نرسز اور ڈاکٹرز شامل ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا اس اقدام سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ 
پاکستانی کمیونٹی سے ٹیلی کانفرس کے دوران زلفی بخاری نے کہا کہ حکومت نے کویت میں پھنسے 5500 پاکستانیوں کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا بھی فیصلہ کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا ’ آئندہ دو ہفتوں میں چار پروازوں پر پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔ ہر ہفتے 12000 پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے قابل ہو گئے ہیں۔‘

پاکستان کی حکومت نے کویت میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے (فوٹو: وزارت اوورسیز پاکستانیز)

وزیراعظم کے معاون خصوصی کے مطابق واپس آنے والے بیروزگار پاکستانیوں کا ڈیٹا پورٹل پر موجود ہوگا، اس پورٹل کا  آغاز جون سے ہوگا۔
’بیروزگار وطن پلٹ پاکستانیوں کو ہنرمند اور کامیاب جوان پروگرام کے تحت روزگار دیا جائے  گا۔‘
  • واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: