Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غذائی اشیا میں ملاوٹ کرنے والےغیر ملکی گرفتار

وزارت تجارت نے کارروائی کی وڈیو بھی جاری کی ہے(فوٹو عاجل)
سعودی وزارت تجارت نے ریاض میں جعلی میک اپ اور کھانے پینے کی اشیا تیار کرنے والے غیرقانونی تارکین کی گرفتاری کا وڈیوکلپ سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے.
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت تجارت کی جاری کردہ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزارت اور سیکیورٹی فورس کے اہلکار ایک ایسے گھر پر چھاپہ مار رہے ہیں.
 جعلی غذائیاشیا کےعلاوہ ازیں کافی، چھوٹی الائچی اورمصالحہ جات میں ملاوٹ بھی کی جارہی تھی.
وزارت تجارت نےغیرملکی جعلسازوں کے خلاف آپریشن سیکیورٹی فورس اور نگراں ٹیموں کے تعاون سے کیا.
وزارت تجارت نے بیان  میں کہا کہ مکان سے ملنے والی تمام اشیا ضبط کرلی گئیں.
غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تارکین وطن کو ایف آئی آر درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے.
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: