Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں ڈیڑھ ہزار نئے کورونا کیسز

پاکستان میں وائرس کا پہلا کیس فروری کے اواخر میں کراچی میں سامنے آیا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 581 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ اس دوران 31 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
سنیچر کو جاری کیے گئے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 834 ہوگئی ہے جبکہ ملک میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد بڑھ کر 38 ہزار 799 تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں اب تک دس ہزار 880 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
ملک میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں رپورٹ ہو چکے ہیں جن کی تعداد 14 ہزار 916 ہے جبکہ ہلاکتیں خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 291 ہوئیں۔

 

پنجاب میں کورونا کے اب تک 14 ہزار 201 کیسز سامنے آئے جن میں سے چار ہزار 757 مریض صحت یاب ہوگئے جبکہ 245 ہلاکتیں ہوئیں۔
صوبہ سندھ میں ہلاکتوں کی تعداد 255 ہے جبکہ تین ہزار 606 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں اب تک کورونا کے کنفرم کیسز دو ہزار 457 ہیں جبکہ ان میں سے 383 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہے۔
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مصدقہ کیسز 921 ہیں جن میں سے 100 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ سات کی موت واقع ہوئی۔ گلگت بلتستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 518 ہے جن میں سے 345 صحت یاب جبکہ چار ہلاک ہوگئے۔
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں عالمی وبا نے 108 افراد کو متاثر کیا جبکہ ان میں سے 76 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اب تک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔
  • واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: