Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر ایک اور ہسپتال سیل

ادارے کی ٹیمیں طبی مراکز کے دورے کرتی ہیں (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ کے ادارہ امور صحت نے ینبع شہر میں وزارت صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر نجی ہسپتال کو سیل کیا ہے.
ویب نیوز سبق نے ریجنل ادارہ صحت کے حوالے سے بتایا کہ ادارے کی ٹیمیں مختلف شہروں میں قائم طبی مراکز کے دورے کرتی ہیں تاکہ اس امر کویقینی بنایا جاسکے کہ طبی سینٹرز میں نئے کورونا وائرس کے حوالے سے لوگوں کی حفاظت کے لیے کہاں تک اقدامات کیے گئے ہیں.
وزرات صحت کی جانب سے تمام طبی اداروں کی انتظامیہ کو سختی سے اس بارے میں ہدایات کی جاچکی ہیں کہ وہ ہسپتال یا طبی مرکز میں کام کرنے والے بلکہ وہاں آنے والے مریضوں کی حفاظت کی خاطرمقررہ قوانین کے مطابق مرکز میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ آنے والے مریضوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھا جاسکے.
ریجنل ادارہ صحت کی تفتیشی ٹیم نے ینبع شہر میں ایک نجی ہسپتال کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ اس نے حفاظتی اقدامات پر عمل نہیں کیاہوا جس پر اسے سیل کردیا گیا۔
واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے مملکت میں کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے لوگوں کی صحت کے حفاظت کی خاطر کرفیو لگایا گیا ہے.
طبی مراکز اور اداروں کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ کورونا کے وبائی مرض سے احتیاط کے لیے ہسپتالوں میں خصوصی احتیاطی تدایبر اختیار کی جائیں.

 لیبارٹری کا خصوصی طور پر خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے(فوٹو سبق)

اس ضمن میں ہسپتال کی انتظامیہ کو اس امر کا بھی پابندی بنایا گیا ہے کہ وہ مقررہ احتیاطی تدابیر کے تحت اسپتالوں یا طبی مراکز کی راہ داریوں کے علاوہ تمام مقامات پر سینٹائزنگ کا عمل مسلسل کرتے رہیں جبکہ ہر آنے والے کا درجہ حرارت فوری طور پر ریکاڈ کریں ہسپتالوں یا طبی سینٹرز میں سینیٹائزر کی مستقل بنیادوں پرفراہمی کو یقینی بنائیں.
علاوہ ازیں لیبارٹری کا خصوصی طور پر خیال رکھا جائے جہاں بلڈ اور دیگر سیمپلز ٹیسٹنگ کے لیے لائے جاتے ہیں.
 احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کے مرتکب طی ادارہ کو اس وقت تک کے لیے سیل کردیاجاتا ہے جب تک وہ قانون کے مطابق احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی نہیں بنالیتے.

شیئر: