Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک سے مزید سعودی شہریوں کی واپسی

ہفتے کو فلپائن اور مصر سے سیکڑوں افراد مملکت پہنچے ہیں.(فوٹو عاجل)
سعودی حکام کی جانب سے بیرون مملکت پھنس جانے والے شہریوں کو واپس لانے کا سلسلہ جاری ہے. ہفتے کو فلپائن اور مصر سے سیکڑوں افراد مملکت پہنچے ہیں.
 ویب نیوز اخبار 24  کے مطابق فلپائن میں سعودی سفارتخانے کے توسط سے 13 اپریل کو 169 افراد پر مشتمل پہلا گروپ وطن پہنچا تھا.دوسرے گروپ کو منیلا میں موجود سعودی سفیر ڈاکٹر عبداللہ البصیری اور سفارتخانے کے دیگر عہدیداروں نے الوداع کہا ہے.

ایئر پورٹ پر تمام مسافروں کا طبی معائنہ کیا گیا.(فوٹو عاجل)

 ویب نیوز عاجل کے مطابق مصر میں موجود 255 سعودی خصوصی پروازکے ذریعے قاھرہ سے جدہ کےکنگ عبدالعزیزبین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے ہیں.
ایئر پورٹ پر تمام مسافروں کا طبی معائنہ کیا گیا. بعدازاں انہیں مقررہ ضوابط پر عمل کرتے ہوئے وزارت صحت کے مقرر کردہ آئیسولیشن سینٹرز میں پہنچا دیا گیاجہاں وہ دو ہفتے قیام کریں گے.
اگر اس دوران کسی میں کورونا وائرس کا شبہ پایا گیا تو اس کا ٹیسٹ کرکے انہیں قرنطینہ میں بھیج دیاجائے گا.

 مسافروں کو وزارت صحت کے مقرر کردہ آئیسولیشن سینٹرز بھیج دیا گیا(فوٹو سبق)

واضح رہے ایوان شاہی سے بیرون مملکت موجود شہریوں کی واپسی کےلیے سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں .
وہ شہری جو وطن واپس آنا چاہتے ہیں انہیں وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر اندراج کرانا ہوتا ہے جس کے بعد اس ملک میں موجود سعودی سفارتی اہلکار ان سے رابطہ کر کے ان کی رہائش کے علاوہ قیام وطعام اور سفر کے انتظامات کرنے کے بعد انہیں مقررہ وقت پر ائیر پورٹ پہنچایا جاتا ہے تاکہ انہیں خصوصی پروازوں کے ذریعے مملکت لایاجاسکے.

شیئر: