Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں کورونا کے مریض 40 ہزار سے زائد، 873 ہلاکتیں

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 افراد کورونا سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 352 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 39 افراد اس وبا سے ہلاک ہوگئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 39 نئی ہلاکتوں کے ساتھ کورونا سے اموات کی تعداد آٹھ سو 73 ہو گئی ہے جب کہ ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز چالیس ہزار 151 ہوگئے ہیں۔
پاکستان میں اب تک 11 ہزار 341 مریض کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

 

ملک میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے  ہیں جن کی تعداد 15 ہزار 590 ہے جب کہ ہلاکتیں خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 305 ہوئیں۔
پنجاب میں کورونا کے اب تک 14 ہزار 584 کیسز سامنے آئے ہیں۔ بلوچستان میں اب تک کورونا کے کنفرم کیسز دو ہزار 544 ہیں۔
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مصدقہ کیسز 947 ہیں۔ گلگت بلتستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 518 ہے جب کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اب تک کورونا کے112 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں۔ صوبے میں اب تک 305 افراد اس وبا کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔
سندھ میں 268 افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 252 ہے۔
بلوچستان میں اب تک 36 افراد کورونا کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جب کہ گلگت بلتستان میں اموات کی تعداد چار ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے سب سے زیادہ 305 ہلاکتیں خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اب تک صرف ایک شخص کورونا سے ہلاک ہو چکا ہے جب کہ اسلام آباد میں سات افراد کی موت ہوئی ہیں۔
کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد چار ہزار 883 پنجاب میں ہے جب کہ سندھ میں اب تک تین ہزار  804 افراد اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ 
خیبر پختونخوا میں ایسے افراد کی تعداد ایک ہزار 699 ہے جب کہ گلگت بلتستان میں 348  اور کشمیر میں 77 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بلوچستان میں اب تک 417  جب کہ اسلام آباد میں 113 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

شیئر: