Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب اپنی گاڑی میں بیٹھے ہی سینیما میں فلم دیکھیں

شارجہ میں ایک ایسا تھیٹر کھلنے جا رہا ہے جس میں فلم بین آرام سے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فلم سے محظوظ ہو سکیں گے (فوٹو:شٹرسٹاک)
کورونا وائرس کے جلد ختم ہو جانے کے تاحال کوئی آثار نظر نہیں آ رہے اس لیے مستقبل قریب میں سینیما گھروں کے دوبارہ کھلنے کا بھی کوئی امکان نہیں۔
لیکن سینیما میں فلم بینی کے شوقین افراد جو اس صورتحال سے شدید پریشانی کا شکار ہیں اب جلد ہی ایک منفرد تھیٹر میں اپنا یہ شوق پورا کر سکیں گے۔
عرب نیوز کے مطابق شارجہ میں ایک ایسا تھیٹر کھلنے جا رہا ہے جس میں فلم بین آرام سے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فلم سے محظوظ ہو سکیں گے۔
یہ نیا سینیما یکم جولائی کو شارجہ کے نئے تفریحی مقام مدار میں کھل رہا ہے اور اربن انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے لانچ کیا جا رہا ہے جو آؤٹ ڈور سکریننگ کا انعقاد کرنے والی دبئی کی کمپنی ہے۔
اس سینیما میں رات کو 8 بجے فلمیں دکھائی جائیں گی۔ 
متحدہ عرب امارات  میں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر یہ دوسرا ڈرائیو ان سینیما لانچ ہونے جا رہا ہے۔
اس سے قبل گذشتہ ہفتے واکس سینیماز نے بھی دبئی کے مال آف ایمیریٹس میں ڈرائیو ان تھیٹر لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

شیئر: