Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان میں کرفیو کی خلاف ورزی پر دو ہلاک

 فائرنگ کرنے والے فوجی کو حراست میں لے لیا گیا. (فوٹو الشرق الاوسظ)
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نافذ کرفیو کی خلاف ورزی پر سیکیورٹی اہلکار کی فائرنگ سے دو شہری ہلاک ہوگئے.
سبق ویب سائٹ کے مطابق سوڈانی افواج کے ترجمان بریگیڈیئرعامرالحسن نے بیا ن  میں کہا کہ فوجی چیک پوسٹ کی طرف تیزرفتاری سے آنے والے رکشے کو رکنے کے لیے کہا گیا. حکم کی پابندی نہ کرنے پر چیک پوسٹ پر تعینات ایک فوجی نے رکشے پر فائرنگ کی جس سے دو شہری زخمی ہوئے.انہیں ہسپتال لے جایا گیا تھا لیکن دونوں دم توڑ گئے.
ترجمان نے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتے کی شام خرطوم کے وسطی علاقے میں القوز ابو حمامہ چوک پر پیش آیا ہے.
سوڈانی فوج کے  ترجمان نے بیان میں واقعہ پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ  فائرنگ کرنے والے فوجی کو قانونی کارروائی کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے. 
بیان میں سوڈانی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کرفیو کی پابندی اور سیکیورٹی فورسز کی ہدایات کا احترام کریں.

شیئر: