Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی آئی اے کو 8 ارب روپے کا مجموعی منافع

2019 میں پی آئی اے کا ریونیو 104 ارب سے بڑھ کر 148 ارب روپے ہو گیا (فوٹو: سوشل میڈیا)
پاکستان کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے سال 2019 کی مالی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ اس کے مطابق ادارے کی آمدن میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سال 2019 میں پی آئی اے کا ریونیو 104 ارب سے بڑھ کر 148 ارب روپے ہو گیا۔ 
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق 'آٹھ سال بعد پی آئی اے کو آتھ  ارب روپے کا مجموعی منافع ہوا ہے جبکہ 2018 میں 18 ارب روپے کا مجموعی خسارہ تھا۔' 
ترجمان پی آئی اے عبد اللہ حفیظ نے اردو نیوز کو بتایا کہ 'سنہ 2019 میں جون تک گذشتہ سال کا خسارہ پورا کیا گیا اور اس کے بعد چھ ماہ میں ادارے کے ریونیو میں اضافہ ہوا۔‘ 

 

انہوں نے کہا کہ 'مجموعی منافع میں اضافے کی وجہ ادارے میں لائی جانے والی اصلاحات کے باعث اندرون و بیرون ملک عوام کے اعتماد کی بحالی ہے۔'
ترجمان کے مطابق 'پی آئی ائی کے آپریشنل نقصان میں 76 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے، سنہ 2018 میں ادارے کا آپریشنل نقصان 32 ارب روپے تھا جو 2019 میں 7 اعشاریہ 7 ارب روپے رہ گیا ہے۔'
پی آئی اے کے اعلامیے کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک نے تمام ملازمین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2019 ہمارا ٹرن اراؤنڈ کا سال تھا جبکہ 2010 ایک چیلنجنگ سال ہے جس میں عالمی سطح ہر ہوا بازی کی صنعت زوال کا شکار ہو گئی ہے۔ 

ترجمان کے مطابق 2018 میں پی آئی اے کا خسارہ 18 ارب روپے تھا (فوٹو: اے ایف پی)

ترجمان پی آئی اے نے اردو نیوز کو بتایا کہ ' جون کا مہینہ ادارے کی مالی مشکلات کے تناظر میں انتہائی اہم ہے۔ اگر جون میں کمرشل فلائٹس بحال ہو گئیں تو رواں سال ہونے والے نقصان پر کافی حد تک قابو پا لیا جائے گا۔'
خیال رہے کہ پی آئی اے کو مالی طور پر 500 ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔

شیئر: