Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل گولف چیمپئن شپ میں سعودی کھلاڑیوں کی شرکت

’7 سعودی کھلاڑیوں نے اس چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کوالیفائی کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی انویسٹمنٹ فنڈ اور سافٹ بینک کی سرپرستی میں سعودی انٹرنیشنل گولف چیمپئن شپ کا انعقاد کل بدھ کو ہوگا جو ریاض سیزن کی سرگرمیوں کا حصہ ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ ایونٹ WOW فیسٹیول کا اہم جز ہے جو گولف، گاڑیوں اور تفریح کو ایک ہی مقام پر یکجا کرکے ہمہ جہتی تجربہ فراہم کرتا ہے اور سیزن کے نمایاں ترین کھیلوں اور تفریحی مواقع میں سے ایک کے طور پر سامنے آتا ہے۔
سعودی عرب میں گولف کی ترقی نمایاں ہے جہاں 7 سعودی کھلاڑیوں نے 19 سے 22 نومبر 2025 تک ریاض گولف کلب میں ہونے والی اس چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔
مقابلے عالمی گولف کے بڑے ستاروں اور سعودی عرب کی اُبھرتی ہوئی مقامی صلاحیتوں کے حسین امتزاج کو پیش کریں گے۔
اس سال سعودی عرب کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں میں عثمان الملا، فیصل سلہب، خالد عطیہ، سعود الشریف، شیرغو الکردی کے ساتھ ساتھ شہزادہ خالد الفیصل اور خالد القنیبط شامل ہیں۔
یہ شرکت سعودی گولف کے کھیل کو ترقی دینے اور قومی باصلاحیت کھلاڑیوں کی بین الاقوامی مقابلوں میں موجودگی کو تقویت دینے کے تسلسل کا حصہ ہے۔
اس سال کی ایڈیشن ایک نئے پہلو کے ساتھ سامنے آتی ہے جہاں WOW فیسٹیول کا آغاز کیا گیا ہے جو عالمی سطح کی گولف مقابلوں، لگژری کاروں اور براہِ راست موسیقی کو یکجا کرتا ہے اور یوں کھیل، تفریح اور ثقافت کے امتزاج کو ریاض سیزن 2025 کے نمایاں ترین عناصر میں سے ایک کے طور پر پیش کرتا ہے۔

شیئر: