غزہ کی امداد کے لئے 73 واں طیارہ مصر پہنچ گیا
’امدادی طیارے میں فوڈ باسکٹس، شیلٹر بیگ اور الیکڑک ویل چیئرز شامل ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے غزہ کے عوام کے لئے جاری امدادی کوششوں کے تحت 73 واں طیارہ روانہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کا امدادی طیارہ مصر کے العریشں ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے۔
کنگ سلمان سینٹر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’امدادی طیارے میں فوڈ باسکٹس، شیلٹر بیگ اور الیکڑک ویل چیئرز شامل ہیں‘۔
یہ امداد غزہ میں فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے شروع کی جانے والی مہم کا حصہ ہے جو موجودہ انسانی صورتحال کے اثرات کو کم کرنے اور فلسطینیوں کے مصائب کو دور کرنے کے حوالے سے سعودی عرب کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے غزہ کے لئے اب تک 73 طیارے اور 8 بحری جہازروانہ کئے ہیں۔