Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین: مریضوں کے لیے سمارٹ روبوٹ

سمارٹ روبوٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)
بحرین میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی مدد لی جا رہی ہے۔ وزارت صحت نے آئسولیشن وارڈز میں طبی عملے کے بجائے سمارٹ روبوٹ تعینا ت کردیے۔
اخبار 24 کے مطابق کورونا سے متاثرین کی تیمار داری اور ان کی دیکھ بھال کے سلسلے میں معاون طبی عملے اور نرسوں کے بجائے روبوٹ زیادہ موثر ثابت ہورہے ہیں۔ اس طرح انسانی جان کا بچاؤ بھی ہورہا ہے۔
سیکریٹری صحت ڈاکٹر ولید نے بتایا کہ کورونا سے متاثرین کی نگہداشت کےسلسلے میں روبوٹ پروگرام ڈاکٹروں اور نرسوں کی مدد کے لیے بھی بنایا گیا ہے۔
سمارٹ روبوٹس کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں اس کا دائرہ وسیع کیا جا سکے۔
بحرینی وزارت صحت نے بتایا کہ سمارٹ روبوٹس نرسوں کے بھی کئی کام انجام دے رہے ہیں۔
’مثلا جسم کا درجہ حرارت جانچنا، دوائیں مقررہ وقت پر دینا، مریض کی حالت میں ہونے والی تبدیلی پر نظر رکھنا، خوراک پیش کرنا، فرش، بستر، کمرے اور عمارت کو سینیٹائز کرنا ایسے کام ہیں جو نرسوں اور معاون طبی عملے کے بجائے روبوٹ انجام دینے لگے ہیں۔‘

سمارٹ روبوٹس نرسوں کے بھی کئی کام انجام دے رہے ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)

یاد رہے کہ بحرینی وزارت صحت نے فرانس کی ایک کمپنی کو روبوٹ فراہم کرنے کا ٹھیکہ دیا تھا۔
فرانسیسی کمپنی ہی صحت کے نگہداشت کے سلسلے میں سمارٹ روبوٹس کی کارکردگی کا جائزہ لے رہی ہے۔

شیئر: