Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانیوں کی واپسی: اماراتی ایئرلائنز کو لینڈنگ کی اجازت

متحدہ عرب امارات سے پروازیں اسلام آباد اور لاہور پہنچے گی (فوٹو: اوورسیز پاکستانیز)
متحدہ عرب امارات سے پاکستان واپس آنے کے خواہش مند پاکستانیوں کی واپسی کے لیے سول ایوی ایشن اتھارتی نے ایمریٹس کو اسلام آباد اور ایئر عربیہ کو لاہور ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی ہے۔
سی اے اے کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔
ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز ای کے 612 جمعرات 21 مئی کو دو سو سے زائد پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچے گی۔ 
ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز اسلام آباد سے اماراتی شہریوں کو لے کر واپس دبئی کے لیے روانہ ہوگی۔
سی اے اے نے شارجہ سے واپس آنے کے خواہش مند پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچانے کے لیے ایئر عریبیہ کو بھی لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی۔
اسلام آباد اور لاہور پہنچنے والے خصوصی طیارے کے عملے کو ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

شیئر: