Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانیوں کی واپسی: مصر کے طیارے کو لینڈنگ کی اجازت

خصوصی طیارے کے عملے کو ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ فائل فوٹو اے ایف پی
مصر ایئر کی خصوصی پرواز 23 مئی کو 50 پاکستانیوں کو قائرہ سے لے کر اسلام آباد پہنچے گی۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مصر کے خصوصی پرواز  کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دیدی ہے۔
سی اے اے کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر اجازت نامہ جاری کر دیا ہے۔
تاہم قائرہ سے اسلام آباد پہنچنے والے خصوصی طیارے کے عملے کو ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
گزشتہ روز سول ایوی ایشن اتھارتی نے ایمریٹس کو اسلام آباد اور ایئر عربیہ کو لاہور ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی تھی۔
ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز ای کے 612 جمعرات 21 مئی کو دو سو سے زائد پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچے گی۔ 
ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز اسلام آباد سے اماراتی شہریوں کو لے کر واپس دبئی کے لیے روانہ ہوگی۔
سی اے اے نے شارجہ سے واپس آنے کے خواہش مند پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچانے کے لیے ایئر عریبیہ کو بھی لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی۔
اسلام آباد اور لاہور پہنچنے والے خصوصی طیارے کے عملے کو ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

شیئر: