Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

   بلدیہ ؛ شعبہ خواتین انسپکٹرز کی تفتیشی کارروائیاں

دکانداروں کو احتیاطی تدابیر کی ہدایات کی گئی ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
 القریات ریجن کی بلدیہ کے شعبہ خواتین کی انسپکٹرز نے زنانہ ملبوسات کی دکانوں میں 78 تفتیشی دورے کیے تاکہ خلاف ورزیوں کا سدباب کیاجاسکے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق بلدیہ کے ریجنل ڈائریکٹر سمیحان الشمری نے کہا کہ بلدیہ کی جانب سے مارکیٹوں کی نگرانی کا عمل مسلسل جاری ہے تاہم عید الفطر کے حوالے سے اس میں اضافہ کردیاگیاہے۔
الشمری نے مزید کہا کہ بلدیہ کے شعبہ خواتین کی جانب سے بھی زنانہ ملبوسات کے علاوہ دیگر دکانوں کی نگرانی کی گئی اس ضمن میں خواتین انسپکٹرز نے مختلف مارکیٹوں کے 78 دورے کیے۔

ہدایات پرعمل نہ کرنےوالی دکانداروں کا چالان کیا گیا(فوٹو، سوشل میڈیا)

کورونا وائرس سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کےلیے بلدیہ کی جانب سے دکانداروں کو مختلف احکامات جاری کیے گئے ہیں جن میں دکانوں کے رقبے کے مطابق کاہگوں کو اندر آنے کی اجازت دینے کے علاوہ مارکیٹوں میں داخل ہونے سے قبل انکا جسمانی درجہ حرارت نوٹ کرنا بھی شامل ہے۔
ریجنل ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ دکانوں میں ہینڈ سینیٹائز فراہم کرنا بھی ہدایات میں شامل ہے تاکہ وہاں آنےوالے صارفین دکان میں داخل ہونےسے قبل اور نکلتے وقت ہاتھوں کوجراثیم کش محلول سےصاف کرسکیں۔
بلدیہ کی خواتین کی ٹیموں نے مقررہ ہدایات پر عمل درآمد کویقینی بنانے کےلیے مختلف دکانوں کے دورے کیے جہاں ہدایات پرعمل درآمد نہیں کیاجارہا تھا انکا چالان بھی کیاگیا۔
واضح رہے عید الفطر کی خریداری کےلیے وزارت بلدیات کے شعبہ صحت کی جانب سے مارکیٹوں اور دکانوں کو واضح ہدایات جاری کی گئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ دکانوں میں زیادہ لوگوں کو اندر نہ آنے دیاجائے جبکہ کیش کاونٹرز پر بھی صارفین کو فاصلے سے کھڑا کیاجائے۔

 

شیئر: