Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں نماز عید کے اجتماعات نہیں ہوں گے

وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز نے حکم جاری کردیا.(فوٹو سبق)
سعودی وزیر اسلامی امور نے تمام جامع مساجد اور عید گاہوں میں عید کی نمازادا نہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے.
اس سال سعودی عرب کی عید گاہوں اور جامع مساجد میں عید الفطر کے اجتماع نہیں ہوں گے. وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے جمعہ 29 رمضان 22 مئی  2020 کو حکم جاری کردیا.
مملکت بھر میں وزارت کی تمام شاخوں کو  تحریری طور پر حکمنامے کی کاپی بھیج دی گئی ہے.
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر اسلامی امور نے حکمنامے میں تاکید کی ہے کہ تمام مساجد کے ائمہ کو بتا دیا جائے کہ اس سال کہیں بھی کسی بھی مسجد میں عید الفطر کا دوگانہ نہیں پڑھاجائے گا.
آل الشیخ نے اس سے قبل مملکت کی جامع مساجد اور عام مساجد میں پانچوں وقت کی نمازوں اور جمعہ کی  نماز پر عارضی پابندی کا حکم نامہ جاری کیا تھا. یہ پابندی نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کے تحت لگائی گئی ہے.
قبل ازیں سعودی فقہ اکیڈمی اور الازہر یونیورسٹی کے ماتحت دارالافتا نے اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے اور لگنے سے روکنے کے لیے مقرر حفاظتی اقدامات کے ماحول میں عید الفطر کی نماز گھروں میں ادا کی جاسکتی ہے.

حفاظتی اقدامات کے ماحول میں عید الفطر کی نماز گھروں میں ادا کی جاسکتی ہے.(فوٹوالرجل)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے کورونا وائرس کا سلسلہ جاری رہنے کی صورت میں مفتی اعلی سے عید الفطر سے متعلق سوال کیا تھا-
 جس کے جواب میں مفتی اعلی نے کہا کہ اگر کورونا بحران جاری رہا اور عید گاہوں یا مساجد میں عید کی نماز ادا کرنا ممکن نہ ہوا تو ایسی صورت میں سب لوگ خطبہ عید کے بغیر ہی گھروں میں نماز عید ادا کریں. اس سے متعلق پہلے بھی دارالافتا فتوی جاری کرچکا ہے.

 

 

شیئر: