Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیارہ حادثہ: ’سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے‘

سعودی وزارت خارجہ پر حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے (تصویر : اے ایف ہی )
کراچی میں قومی ایئر لائن پی آئی اے کے طیارے کے افسوسناک حادثے پر سعودی حکومت کی جانب سے بھی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔ سعودی وزات خارجہ کی جانب سے ٹوئٹر پر اس حوالے سے پیغامات جاری کیے گئے ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی جانب سے  کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے پاکستانی مسافر طیارے کے متاثرین اور حادثے کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں سے دلی دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے ٹوئٹر پر مزید لکھا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے عوام اس افسوسناک واقعے میں برادر ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین سعودی عرب کی جانب سے پاکستانیوں کا دکھ بانٹنے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثے میں اب تک 97 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ 2 افراد زندہ بچ گئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کی ترجمان میران یوسف کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 8303 میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے۔
جائے حادثہ سے تمام میتوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کی ترجمان نے بتایا ہے کہ 66 میتوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 31 افراد کی لاشیں سول ہسپتال کراچی لائی گئی ہیں۔

شیئر: