Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 70 ہزار سے زیادہ

ریا ض میں سب سے زیادہ 749  نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.
سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی مجموعی تعداد 70 ہزار 161 تک پہنچ گئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 442  نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہفتے کو بھی ریا ض میں سب سے زیادہ 749  نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.
 کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت میں مزید پندرہ افراد ہلاک ہوئے. مرنے  والوں کی مجموعی تعداد 379 تک پہنچ چکی ہے.
سبق ویب  کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے بتاایا  مزید دو ہزار233 مریض صحت یاب ہوئے. شفا یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 41 ہزار236 ہوگئی ہے۔

نئے مریضوں میں  35 فیصد سعودی اور 65 فیصد غیر ملکی شامل ہیں .

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے نئے مریضوں میں  35 فیصد سعودی اور 65 فیصد غیر ملکی شامل ہیں .
اس وقت 28 ہزار546 ایکٹیو کیسز ہیں .اس میں 339 افراد انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں.
جاری اعداد وشمار کے مطابق  ہفتے کو جدہ میں 444 ، مکہ مکرمہ 466 ، مدینہ منورہ 273 ، دمام 79 ، الجبیل 77 ، قطیف 22 ، الخبر 21 ، طائف 31 ، الھفوف 28 ،ظہران 23، بریدہ 21 اور ینبع میں 20 مریضوں میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔

شیئر: