Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قیدیوں کی رہائی کے لیے کتنے عطیات جمع ہوئے؟

ادائیگی سے محروم قیدی اس پروگراموں سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے قیدیوں کی رہائی اور  واجب الادا رقم کی ادائیگی کے لیے فرجت کے نام سے عطیات جمع کرنے کی ایک سکیم قائم کی گئی ہے۔ یہاں جیلوں میں قید ایسے افراد جو جرمانے کی ادائیگی سے محروم ہیں وہ اس پروگرام سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے  فرجت پروگرام کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا ہے کہ  اب تک اس سکیم میں 137 ملین ریال سے زیادہ کے عطیات  اکٹھے ہوئے ہیں۔

اقدام کا مقصد رہائی کا آسان  اور محفوظ طریقہ فراہم کرنا ہے (فوٹو:عرب نیوز)

رپورٹ کے مطابق فرجت پروگرام کے آغاز کے بعد 18 دن کے دوران 1024 مقامی شہریوں اور  مقیم غیر ملکیوں نے اس پروگرام سے فائدہ اٹھایا ہے۔
اس اقدام کا مقصد ایک ایسا آسان  اور محفوظ طریقہ فراہم کرنا ہے جس کے ذریعے غیر مجرمانہ  اور مالی معاملات میں سزا یافتہ افراد کے ذمہ قرضوں کی ادائیگی کے لیے رقم کے عطیات دیے جاتے ہیں۔

عطیہ کرنے کی رقم کا انتخاب کرکے ادائیگی کرسکتے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

جرمانوں کی ادائیگی سے محروم جیلوں میں قید افراد بھی وزارت داخلہ کے اس امدادی پروگراموں سے بھرپور فائدہ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔
وزارت انصاف ، وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی ، سعودی اتھارٹی برائے ڈیٹا اینڈ مصنوعی ذہانت اور سعودی عرب مانیٹری اتھارٹی (ساما) کے تعاون سے فرجت ابشر الیکٹرانک پلیٹ فارم کے ذریعے قابل رسائی ہوگی۔

یہ سکیم غیر مجرمانہ  اور مالی معاملات میں سزا یافتہ افراد کے لیے ہے(فوٹو ایوم پریس)

مخیر حضرات ابشر کے ذریعے سے ڈائریکٹوریٹ کی ویب سائٹ پر موجود آئیکون پر کلک کرکے اور فائدہ اٹھانے والے کے زمرے اور عطیہ کرنے کی رقم کا انتخاب کرکے ادائیگی کرسکتے ہیں۔
ساما کے ذریعہ فراہم کردہ ادائیگی کے نظام کے ذریعے یہ فرجت کا عمل مکمل کیا جاسکتا ہے۔
 
 

شیئر: