Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے مزید 14 ہلاکتیں، 1815 نئے کیسز

کورونا سے اب تک 425 افراد ہلاک ہو چکے ہیں (فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا مزید 14 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1815 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کو مملکت میں مختلف شہروں میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 425 تک پہنچ گئی۔

مجموعی مریضوں کی تعداد 78 ہزار سے تجاوز کرگئی (فوٹو، ایس پی اے)

وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا  مریضوں کی تعداد 78 ہزار 541 تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ 19 سے 2 ہزار572 افراد صحتیاب ہوئے ۔ مملکت میں اب تک کورونا سے شفاحاصل کرنےوالوں کی مجموعی تعداد 51 ہزار 22 ہو گئی۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق پانچویں دن بھی سب سے زیادہ مریض ریاض میں سامنے آئے جن کی تعداد 739 رہی جبکہ جدہ میں 325 ، مکہ میں 162 ، الھفوف 118 ، دمام 74 ، الخبر 54 ، حائل 37 ، مدینہ منورہ 35 ، قطیف 29 ، ظھران 26 ، خلیص 21، تبوک 18 ، طائف 14 ، الخرج 13 ، الباحہ 10 ، بریدہ 9 جبکہ دیگر شہروں میں کووڈ 19 میں مبتلا مریضوں کی تعداد 7 اور اس سے کم رہی ۔ مملکت کے 26 شہروں میں ایک ، ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے.

شیئر: