Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 1618 کیسز کی تصدیق، 22 اموات

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے متاثر 22 افراد جان کی بازی ہار گئے
سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے متاثر 22 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 1618 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی مریضوں کی تعداد 83 ہزار 384 تک پہنچ چکی ہے۔

وبائی مرض سے اب تک 480 ہلاکتیں ہو چکی ہیں (فوٹو، الریاض اخبار)

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے وزارت صحت کی جانب سے ملک میں کورونا کیسز کے جاری ہونے والے نئے اعداد وشمار کے حوالے سے کہا ہے کہ 30 مئی 2020 بروز ہفتہ ریاض میں کووڈ 19 وائرس میں مبتلا 679 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ جدہ میں 247، مکہ مکرمہ میں 105، الھفوف 101، دمام میں 84، الخبر 64، مدینہ منورہ 45، بریدہ 33، قطیف 25، الجبیل 19، المضہ 14، طائف 13، راس تنورہ 12، تبوک 12، البکیریہ 10، الجفر 9، حائل 8، جازان 7، ینبع 6، خمیس مشیط 6، بیش 6، عسیر 5، شرورہ 5 جبکہ دیگر دیگر 46 شہروں اور قصبوں میں مریضوں کی تعداد 4 سے ایک تک رہی جن میں کورونا وائرس کی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران تصدیق ہوئی۔

 

وزارت  صحت کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 سے اب تک مجموعی ہلاکتیں 480 تک پہنچ چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران وبائی مرض سے 1870 افراد صحتیاب ہونے کے ساتھ اب تک اس مرض کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 58 ہزار889 ہو گئی۔
 
 

شیئر: