Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانس کے مرض میں مبتلا رشتہ داروں سے ملاقات نہ کریں

گھروں سے باہر سینیٹائزر کا استعمال لازمی کریں (فوٹو، سوشل میڈیا)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وہ افراد جنہیں بخار، کھانسی یا سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے انہیں چاہئے کہ وہ عزیزوں سے ملاقات نہ کریں تاکہ دوسرے خاص کر معمر افراد محفوظ رہیں۔
معمر یا خطرناک امراض میں مبتلا افراد کی قوت مدافعت کمزورہونے کی وجہ سے انہیں وائرس فوری منتقل ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔

گھر سے باہر جاتے وقت طبی ماسک کا استعمال ضرور کریں(فوٹو،ٹویٹر)

احتیاطی تدابیر کے حوالے سے وزارت صحت نے ٹویٹر اکاونٹ پر مختصر پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’اگر آپ رشتہ داروں سے ملاقات کرنے کے خواہاں ہیں تو انہیں نقصان نہ پہنچائیں‘۔
ویب نیوز ’سبق‘ نے وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونےوالے انتباہی پیغام کے حوالے سے لکھا ہے کہ کرفیو کی پابندیاں مرحلہ وار ختم کی جارہی ہیں ایسے میں ہر ایک کا فرض ہے کہ وبائی مرض سے بچاو کے تدابیر اختیار کریں۔
وزارت صحت کی جانب سے جو احتیاطی تدابیر بتائی گئی ہیں ان پر عمل کیا جائے جن میں سب سے اہم طبی ماسک کا استعمال ہے خاص کروہ افراد جنہیں کھانسی یا زکام کی شکایت ہے انہیں چاہئے کہ وہ گھر میں اور گھر سے باہر جاتے وقت طبی ماسک کا استعمال لازمی کریں تاکہ کھانستے یا چھینکتے وقت انکے منہ سے نکلنے والے لعاب کے ذرات سے دوسرے محفوظ رہیں۔
سماجی دوری کے اصول پر سختی سے عمل کیاجائے اور ملاقات کرتے ہوئے مصافحہ یا معانقہ کرنے سے گریز کریں ، چھینکتے وقت اگر ماسک نہیں پہنا تو فوری طور پر اپنے بازو کو منہ کے سامنے کر لیں غیر ضروری اشیا کو نہ چھوئیں گھر سے باہر مستقل بنیادوں پر سینیٹائزر کا استعمال کریں اور گھر آنے کے فوری بعد ہاتھوں کو اچھی طرح صابن سے دھوئیں

شیئر: