Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’لاک ڈاؤن میں جتنا سیکھا اتنا 78 برسوں میں نہیں سیکھا‘

امیتابھ بچن کو فلم گلابو سیتابو میں دیکھا جائے گا (فوٹو: اے ایف پی)
کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا اور شہریوں کو کہا گیا کہ گھروں تک محدود رہیں تاکہ کورونا وائرس کی وبا سے محفوظ رہا جائے۔
عام شہری جہاں گھروں تک محدود ہو گئے وہیں فلمی ستاروں نے بھی گھر پر وقت گزارا اور مختلف سرگرمیوں میں مصروف رہے۔
ان ستاروں نے اس لاک ڈاؤن میں اپنے چاہنے والوں سے بھی رابطہ رکھا اور اس دوارن اپنے تجربات اور مشاہدات بھی شیئر کیے ہیں۔
بالی سٹار کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن بھی لاک ڈاؤن میں  گھر تک محدود رہے۔ انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق انہوں نے لاک ڈاؤن کے تجربے کے بارے میں کہا ہے کہ اس لاک ڈاؤن میں انہوں نے جتنا سیکھا اتنا انہوں نے زندگی کے 78 برسوں میں نہیں سیکھا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران جو سمجھا اور سیکھا، سچ کا اظہار اسی کا نتیجہ ہے۔

اس سے پہلے انہوں نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہا تھا کہ’ دو دن کا میلہ ہے۔۔۔ دو دن کا۔۔۔ آنا ہے جانا ہے۔۔۔ جیون چلتے جانا ہے۔‘ 
ٹوئٹر صارفین نے بالی وڈ لیجنڈ امیتابھ بچن کی ٹویٹ کے جواب میں اپنے تاثرات بیان کیے۔
ایک صارف نے لکھا کہ زندگی ہمیشہ غیر متوقع چیلنجز دیتی ہیں، ہمیں ان مسائل کو حل کرنا ہے اور ہمیں اس کے صحیح جواب دینے ہیں۔‘

ایک اور ٹوئٹر صارف امت نڈکر نے ٹویٹ کی کہ آپ اس مشکل وقت میں ضرورت مندوں کی مدد جاری رکھیں۔
امیتابھ بچن کو آنے والی فلم گلابو سیتابو میں دیکھا جائے گا۔ اس فلم میں مرکزی کردار ایوشمان کھرانہ ادا کریں گے۔
گلابو سیتابو 12 جون کو ایمزون پرائم ویڈیو پر پریمیئر ہوگی۔
کورونا وائرس کے باعث نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے انڈیا میں سینما بند ہیں۔

شیئر: