Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مدینہ میں عارضی کورونا لیبارٹری کا افتتاح

’اس سے پہلے کسی بھی لیبارٹری میں روزانہ 2500 سے زیادہ ٹیسٹ نہیں جاسکتے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے وزارت صحت کی طرف سے قائم عارضی کورونا لیبارٹری مرکز کا افتتاح کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’عارضی لیباٹری میں روزانہ 10 ہزار کورونا ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں‘۔
’اس سے پہلے کسی بھی لیبارٹری میں روزانہ 2500 سے زیادہ ٹیسٹ نہیں جاسکتے تھے‘۔

’عارضی لیبارٹری مرکز مدینہ منورہ کی حد تک محدود نہیں ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)

دوسری طرف مدینہ منورہ محکمہ صحت  نے کہا ہے کہ ’کورونا کے عارضی لیبارٹری مرکز میں 84 افراد کام کریں گے‘۔
’انہیں ٹیسٹ کرنے اور فوری نتائج دینے کے لیے جدید ترین آلات اور سہولتیں دستیاب ہوں گی‘۔
’عملے کے تحفظ اور سلامتی کے لیے تمام تر تدابیر پر عمل ہوگا۔ یہ مرکز صرف مدینہ منورہ کے رہائشیوں کو خدمات فراہم کرنے کی حد تک محدود نہیں ہوگا بلکہ ملک کے کسی بھی ہسپتال سے نمونے وصول کرے گا‘۔

’مرکز میں جدید ترین آلات اور نئی سہولیات فراہم کی گئی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)

محکمے نے کہا ہے کہ ’عارضی لیبارٹری کو تمام ہسپتالوں اور صحت مراکز کے علاوہ حکومتی لیبارٹریوں سے آن لائن جوڑ دیا گیا ہے‘۔
’کورونا کے عارضی لیبارٹری مرکز سے مریضوں کو سہولت حاصل ہوگی نیز یہ صحت خدمات کے معیار کو بہتر بنانے میں اپنا کا کردار ادا کرے گا‘۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: