Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں 596 نئے مریض، تین ہلاکتیں

’گزشتہ 24 گھنٹوں میں 388 مریض شفایاب ہوکر قرنطینہ سے فارغ کردیئے گیے ہیں‘ ( فوٹو: سکائی نیوز)
اماراتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث تین مریض ہلاک ہوئے ہیں جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ’نئے مریضوں کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 269 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں میں 388 مریض شفایاب ہوکر قرنطینہ سے فارغ کردیئے گیے ہیں، شفایاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 18726 ہوگئی ہے‘۔
’گزشتہ دن ملک بھر میں 35 ہزار سے زیادہ افراد کا عام معائنہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 596 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے‘۔
’نئے مریضوں کے اضافے کے بعد ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 35788 ہوگئی ہے‘۔
’نئے مریضوں کا تعلق معاشرے کے مختلف طبقات سے ہیں جنہیں میل جول رکھنے سے وائرس منتقل ہوا ہے‘۔

شیئر: