Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق کے تمام شہروں میں مکمل لاک ڈاون

ہزاروں فوجی تجارتی مراکز کے اطراف نیز پبلک مقامات پر تعینات ہیں (فوٹو اے ایف پی)
عراقی حکومت نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ملک کے تمام شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔
عراق کے تمام شہروں میں فوج تعینات ہے۔ سکیورٹی فورس کے اہلکار بڑے پیمانے پر گشت کر رہے ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق مکمل لاک ڈاؤن کا سلسلہ 6 جون تک جاری رہے گا۔ اس کا فیصلہ وزیراعظم مصطفی الکاظمی کی صدارت میں صحت و سلامتی کی اعلیٰ کمیٹی نے کیا ہے۔
اعلی کمیٹی برائے صحت و سلامتی کے اجلاس میں کورونا وائرس کا دائرہ پھیلنے پر تشویش ظاہر کی گئی تھی اور اسی تناظر میں ملک کے تمام شہروں میں مکمل کرفیو کا فیصلہ لیا گیا ہے.

عراقی افواج نے سڑکیں بند کرنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کر دیں (فوٹو اے ایف پی)

عراقی حکومت نے ہر طرح کے اجتماع پر پابندی لگا دی ہے. یہ اجتماعات وائرس پھیلنے میں بے حد مدد گار ثابت ہو رہے ہیں۔
عراقی حکومت نے تمام شہریوں پر پابندی عائد کی ہے کہ جب بھی وہ انتہائی ضرورت کے تحت گھروں سے نکلیں حفاظتی ماسک کا اہتمام کریں.
کسی بھی گاڑی میں اس کی گنجائش سے 50 فیصد سے زیادہ سواریوں کی موجودگی پر قانونی کارروائی کی ہدایت دے دی گئی ہے۔
عراق سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عراقی افواج نے سڑکوں کو بند کرنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کردیں۔ ہزاروں فوجی بازاروں، تجارتی مراکز کے اطراف نیز پبلک مقامات پر تعینات ہیں البتہ سکیورٹی کے اداروں، ہسپتالوں، ہیلتھ سینٹر، پولی کلینکس اور بینکوں کے ملازمین کو آنے جانے کی اجازت ہے تاہم انہیں حفاظتی ماسک کی تاکید کر دی گئی ہے۔
کھانے پینے کی اشیا لانے لے جانے والے چھوٹے ٹرکوں، بجلی، پانی کےاداروں اور بلدیاتی کونسلوں کے کارکنان پابندی سے مستثنی ہیں۔

شیئر: