Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: فرنٹ لائن ورکرز کے لیے 50 ہزار فری ریٹرن ٹکٹس

جزیرہ ایئرویز کورونا کے خلاف اہم کردار ادا کرنے والے کارکنوں کو50 ہزار فری ریٹرن ٹکٹس دے گی (فائل فوٹو: اے اہف پی)
کویت کی فضائی کمپنی جزیرہ ایئرویز کورونا وائرس کے خلاف اہم کردار ادا کرنے والے کارکنوں کو50 ہزار فری ریٹرن ٹکٹس دے گی۔
کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کونا کے مطابق فضائی کمپنی کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے مسلسل کوشش کرنے کرنے والوں کو تحفے کے طور پر کویت بھر میں 50ہزار فری ایئر ٹکٹس دے گی۔

 

فضائی کمپنی کے چیئرمین مروان بودئی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہمیں امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح اور حکومت کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر عمل پیرا ہونے پر فخر ہے کہ ہم اپنے ساتھی فرنٹ لائن ورکرز کو اس وبا کے خلاف لڑ کر اپنے لوگوں کی تحفظ فراہم کی کرنے کو ترجیح دینے کی کوششوں پر انعام دے رہے ہیں۔‘
یہ ٹکٹس 2021 کے آخر تک قابل استعمال رہیں گے اور فضائی کمپنی کی جہاں جہاں پروازیں جاتی ہیں ان میں سے کسی بھی مقام تک فضائی سفر کیا جا سکے تھا۔
اس کے لیے لوگوں کو نامزد کیا جائے گا اور حکومت ان کی منظوری دے گی۔

شیئر: