Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: تارکین کے اقاموں اور ویزوں میں تین ماہ کی توسیع

یہ فیصلہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے 'مخصوص حالات' کے تناظر میں کیا گیا ہے (فوٹو:اے ایف پی)
کویت نے ملک میں موجود تارکین وطن کے اقاموں اور ویزوں کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ وزارت داخلہ نے ان ویزوں اور پرمٹس کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے جن کی معیاد جون میں ختم ہو رہی ہے۔
یہ فیصلہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے 'مخصوص حالات' کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
دریں اثنا، کویتی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ان علاقوں میں جہاں لاک ڈاؤن نافذ ہے، پابندیوں میں نرمی کے لیے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ 
حکومتی عہدیدار طارق المیزرم کا کہنا ہے کہ شعبہ صحت کے حکام ان علاقوں میں جہاں لاک ڈاؤن نافذ ہے، کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ لاک ڈاؤن ہٹانے کا انحصار اس بات پر ہے کہ وائرس کس لیول تک پھیل چکا ہے اور اس کی شدت کتنی ہے۔
المیزرم کا کہنا تھا کہ بینکوں کو 2 جون سے کھولنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری طرف کویت نے نجی اداروں کو ملازمین کی تنخواہوں میں  50 فیصد تک تنخواہوں میں کمی کی اجازت دینے کے لیے قانون محنت میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کویتی جریدے الرای کے مطابق کویتی پارلیمنٹ نے بتایا ہے کہ نجی اداروں سے متعلق قانون محنت میں ترمیم کرکے ان کمپنیوں کو جو کورونا بحران سے متاثر ہوئی ہیں اس بات کی اجازت دی جائے گی کہ وہ ملازمین کے ساتھ یکجہتی پیدا کرکے بحران کے زمانے میں تنخواہیں 50 فیصد تک کم کرسکتی ہیں۔

نجی ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے (فوٹو: روئٹرز)

حکومت کویت نے قانون محنت میں ترمیم کا مسودہ پارلیمنٹ کی مالیاتی کمیٹی کو دے دیا ہے۔ منظوری کے بعد ترمیم ریاست کے مقرر کردہ حفاظتی اقدامات کے وقفے پر موثر ہوگی جبکہ ترمیم پر عمل درآمد نئے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کا دورانیہ ختم ہوتے ہی غیر موثر ہوجائے گی۔

شیئر: