Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سعودی عرب میں جی 20 یوتھ گروپ کا پہلا آن لائن اجلاس

 سعودی عرب میں جی 20  یو تھ گروپ نے محمد بن سلمان مسک فاؤنڈیشن کی صدارت میں پہلا آن لائن اجلاس منعقد کیا ہے۔
اجلاس میں تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی میں  مہارت پیدا کرکے اپنی آواز دور تک پہنچ نے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عربیہ 2020 یوتھ  نےواضح کیا کہ وہ انٹرنیشنل ای پلیٹ فارم کو جدید خطوط پر استوار کرکے نوجوانوں کی آواز پوری دنیا میں پہنچائیں گے۔ موثر افکار اور فارمولوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔ خصوصا نئے کورونا وائرس کی وبا سے دوچار دنیا کو صحت چیلنجوں پر پورا اترنے میں تعاون کریں گے۔
جی 20 کے نوجوانوں نے دنیا بھر میں نوجوانوں کو درپیش مواقع کی قلت، درپیش چیلنجوں اور ضروری حلوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

جی 20  یو تھ گروپ نے محمد بن سلمان مسک فاؤنڈیشن کی صدارت میں پہلا آن لائن اجلاس منعقد کیا ہے۔

اجلاس کا اہتمام محمد بن سلمان مسک فاؤنڈیشن اور کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کلچرل سینٹر  نے کیا تھا۔ اجلاس میں جی 20 یوتھ گروپ کے چیئرمین عثمان المعمراور سارہ الخضیری نیز جی ٹوئنٹی میں شامل ممالک کے وفود اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوئے۔
نوجوانوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ قائدانہ کرداراداکریں گے اور نئی نسل کے مختلف نکتہ ہائے نظر کو اجاگر کریں گے۔ بدلتی ہوئی دنیا سے ہم آہنگی کی استعداد کو نمایاں کریں گے اور پوری دنیا کو جتائیں گے کہ آنے والے کل کے حقیقی لیڈر وہی ہیں۔
جی 20 کے نوجوانوں نے تین بنیادی امور پر بحث مباحثہ کیا- بین الاقوامی شہریت، ثقافتی اختلافات کے ساتھ موثر شکل میں مسائل کا حل، بدلتی ہوئی دنیا میں لچکدار رویہ رکھنے والے نوجوان قائدین کی تیاری ایجنڈے پر سرفہپرست تھے۔
یاد رہے کہ جی 20  کا باقاعدہ یوتھ گروپ خودمختار ہے۔  جی 20 کے تحت 8 گروپ کام کررہے ہیں  یہ ان میں سے ایک ہے۔

شیئر: