Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا پٹرول کے نرخ دوبارہ بڑھیں گے؟

اپریل کے مقابلے میں ایک بیرل تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے- فوٹو سوشل میڈیا
دنیا بھر میں اقتصادی سرگرمیوں کی رفتہ رفتہ بحالی، اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے  معاہدے میں توسیع  اور بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کے نرخ بڑھ جانے کے تناظر میں یہ چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ کیا سعودی عرب میں اندرون ملک پٹرول کے نرخ دوبارہ بڑھا دیے جائیں گے؟
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ سوال اس وجہ  سے بھی کیا جارہا ہے کیونکہ سعودی آرامکو ہر ماہ کی  10 تاریخ کو پٹرول کا نیا نرخ نامہ جاری کرتی ہے اس اصول کے مطابق بدھ 10 جون کو پٹرول کا نیا نرخنامہ جاری ہوگا-
عالمی خبررساں اداروں کی  رپورٹوں کے مطابق پٹرول اور پٹرول مصنوعات کی طلب بڑھ جانے پر ایک بیرل تیل کی قیمت 43 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اپریل کے مقابلے میں ایک بیرل تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
بعض تجزیہ نگاروں کا کہناہے کہ گزشتہ مہینے کے مقابلے میں آنے والے مہینے میں 60 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے دیگر کا کہناہے کہ اضافہ 30 تا 40 فیصد کے درمیان ہوگا۔
اکثر کا خیال ہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران تیل کے نرخوں کو مدنظر رکھتے ہوئے  30 سے 40 فیصد تک کا اضافہ قابل فہم ہے۔

 

 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: