Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو بچوں کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والی خادمہ زیر حراست

’دونوں بچے ہسپتال منتقل کیے گیے، ایک حالت مستحکم ہے جبکہ دوسرا بچہ آئی سی یو میں ہے‘ (فوٹو: سبق)
الخفجی میں ایک فلپائنی خادمہ نے اپنے کفیل کے دو بچوں پر چھری سے متعدد وار کرکے قتل کرنے کی کوشش کی ہے۔
بچوں پر حملہ کرنے کے بعد خادمہ نے الیکٹرک شارٹ کے ذریعہ اور بعد ازاں خود پر چھری سے وار کر کے خود کشی کی کوشش کی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الخفجی پولیس نے کہا ہے کہ ’خادمہ کا تعلق فلپائن سے ہے، اسے حراست میں لے لیا گیا ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’دونوں بچے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیے گیے، ایک کی حالت مستحکم ہے جبکہ دوسرا بچہ آئی سی یو میں ہے‘۔
’پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، واقعہ کے اسباب معلوم کرنے کے لیے خادمہ کی حالت مستحکم ہونے کا انتظار ہے‘۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ’خادمہ کے کفیل سے پوچھ گچھ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ گزشتہ 7 ماہ سے ان کے گھر میں کام کر رہی ہے‘۔
’اس پر کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا نہ اس پر کسی نفسیاتی مرض کے آثار نظر آئے، اس کے ساتھ اچھا برتاؤ رکھا جارہا تھا‘
کفیل نے بتایا ہے کہ ’آخر خادمہ نے بچوں پر کیوں حملہ کیا اور اس کے بعد خود کشی کی کوشش کیوں کی، اس کی وجہ سمجھ نہیں آئی‘۔

شیئر: