Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف میں 77 مساجد نماز جمعہ کے لیے دوبارہ کھولی جائیں گی

کورونا وائرس کے باعث مساجد بھی بند کر دی گئی تھیں۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے شمالی ریجن الجوف میں 77 مساجد کو نماز جمعہ کے لیے دوبارہ کھولنے کی مکمل تیاری کر لی گئی ہے۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق الجوف کمشنری میں نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے اقدامات  کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید 77 مساجد کو جمعہ کی نماز کے لیے کھول دیا جائے گا۔

کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے(فوٹو عرب نیوز)

 کورونا وائرس کے باعث اس علاقے میں بند مساجد کے دوبارہ کھلنے کی تعداد 175 ہو گئی ہے۔
الجوف میں اسلامی امور کے سربراہ عود العنزی نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مساجد میں  نمازیوں کے درمیان مناسب  فاصلے کے انتظامات کی پابندی کو سامنے رکھتے ہوئے مساجد نمازیوں کے لیے دوبارہ کھولی جا رہی  ہیں۔

باجماعت نماز کے دوبارہ آغاز کے لئے مساجد کو بتدریج کھولا جا رہا ہے(فوٹو ٹوئٹر)

کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ کیے گئے لاک ڈاون کے بعد سے مساجد بھی بند کر دی گئی تھیں۔ گذشتہ جمعے کو مدینہ میں مسجد نبوی میں ہونے والی نماز جمعہ میں  ہزاروں نمازیوں نے شرکت کی۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مسجد نبوی کو بھی عام نمازیوں کے لیے بند کیا گیا تھا۔
سعودی عرب میں باجماعت نماز کے دوبارہ آغاز کے لیے مساجد کو بتدریج کھولا جا رہا ہے  جب کہ تمام مساجد میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی تمام تدابیر کو حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

مسجد نبوی کے اندر نماز جمعہ میں ہزاروں نمازیوں نے شرکت کی (فوٹو عرب نیوز)

سعودی عرب میں معمولات  زندگی میں  بتدریج  واپسی کے  تحت 31 مئی  سے مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام کے علاوہ  دیگر مساجد کو  عام نمازیوں کو باجماعت نماز ادا کرنے  کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔

شیئر: