Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راولپنڈی میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک، 12 زخمی

ابھی تک دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا: فائل فوٹو اے ایف پی
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی کے علاقے صدر میں دھماکے کے نتیجے پولیس حکام کے مطابق ایک شخص ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکہ جمعے کی رات صدر کے کوئلہ سنٹر چوک میں ہوا۔  
راولپنڈی پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکہ خیز مواد بجلی کے کھمبے کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔

 

دھماکے کے فوری بعد صدر کوئلہ سینٹر کے علاقے کو پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے سیل کر دیا۔ 

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے دھماکے کی مذمت کی ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے۔ 

ترجمان ریسکیو کے مطابق 'دھماکہ جمعہ کی رات 8 بج کر 30 بجے کے قریب ہوا جس میں دس افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے

 سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

 

شیئر: