Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں دہشت گردی کی کوشش ناکام

کوئٹہ: بلوچستان میں دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے دشت میں ایف سی کے قافلے کو نشانہ بنانے کے لیے بارودی سرنگ بچھائی گئی تھی۔ دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی اہل کاروں کے قافلے کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کے لیے بچھائی گئی بارودی سرنگ کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپلنجی نامی علاقے میں ایف سی کا قافلہ معمول کے مطابق گشت پر تھا کہ اہل کاروں نے بارودی سرنگ کا پتا لگایا۔ جس پر ایف سی عملے نے بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کو اطلاع دی۔بم اور دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنانے والے محکمے کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر سڑک کے کنارے نصب 14 کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم کو ناکارہ بنا دیا۔
 
 

شیئر: