Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم ایئرپورٹ سے ریاض کیلیے پروازیں بند

 جدہ کے لیے ہفتے میں پروازوں کی تعداد 7 سے کم کرکے 4 کی گئی ہے(فوٹو ٹوئٹر)
قصیم ایئرپورٹ سے ریاض کے لیے داخلی پروازیں بند جب کہ جدہ کے لیے کم کی گئی ہیں۔
الاخباریہ نیوز چینل کے مطابق قصیم کے امیر نایف انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے داخلی پروازیں بند کردی گئیں۔
 جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے ہفتے میں پروازوں کی تعداد سات سے گھٹا کر چار کی گئی ہے۔ اس پر عمل درآمد اتوار14 جون سے ہوگا۔
 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پروازوں کی بندشں اور کمی کا فیصلہ ریاض اور جدہ شہروں میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ محکمہ شہری ہوابازی سعودی عرب کے متعدد ہوائی اڈے داخلی پروازوں کے لیے کھول رکھا ہے۔ رفتہ رفتہ ایسے ہوائی اڈوں کی تعداد بڑھائی جارہی تھی جن سے مقامی شہری اور مقیم غیرملکی داخلی پروازوں سے ایک علاقے سے دوسرے علاقے کا سفر کر پارہے ہیں۔
یاد رہے کہ قصیم کا امیر نایف انٹرنیشنل ایئرپورٹ سعودی عرب کے ان ابتدائی ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے جہاں سے 31 مئی کو داخلی پروازیں بحال کردی گئی تھیں۔
سعودی حکومت نے داخلی پروازوں کی بحالی کا فیصلہ حفاظتی اقدامات میں نرمی کے تحت معمولات زندگی بحال کرنے کی غرض سے کیا ہوا ہے۔

شیئر: