Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

امریکی جنگی طیارے نے برطانوی رائل ایئر بیس سے پروان بھری تھی (فوٹو: امریکی ملٹری)
امریکی فضائیہ کا جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران بحیرہ اوقیانوس کے یورپ کے قریب شمال مشرقی حصے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی جنگی طیارے نے برطانیہ کے مشرقی حصے میں واقع رائل ایئر فورس کی بیس سے اڑان بھری تھی۔
طیارہ تربیتی پرواز کے دوران یورپ کے شمال میں واقع بحیرہ شمال میں گر کر تباہ ہوا ہے۔
امریکی فضائیہ کی کیپٹن میرانڈا سائمنز نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ کا طیارہ ایف 15 سی ایگل برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح نو بج کر 40 منٹ پر بحیرہ شمال میں گر کر تباہ ہوا۔
کیپٹن میرانڈا سائمنز کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجہ فی الوقت معلوم نہیں، جبکہ پائلٹ حادثے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

شیئر: