Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے لیے ہدایت نامہ  

 انفرادی طور پر ورزش کرنے کی اجازت دی گئی ہے (فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت کھیل نے  عوام کی صحت  اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے  مختلف کھیلوں اور کھیل سے متعلق دیگر سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے  کے لیے ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  پروٹوکول کی اس  گائیڈ میں ان ضوابط  کے بارے میں آگاہ  کیا گیا ہے جس میں کھیلوں کی کلبوں کو تربیتی مشقوں کے دوران بھی عمل کرنا  ہوگا۔

مصافحہ کرنے یا ایک دوسرے سے ٹکرانے سے اجتناب کرنا ہو گا۔(فوٹو عربب نیوز)

واضح رہے کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے لیے سعودی عرب میں تمام کھیلوں اور ورزش کے مراکز پر پابندی عاید کر دی گئی تھی۔ اب احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے جم  میں ورزش کرنے یا  نجی سہولیات کے لئے الگ گائیڈ لائن دی گئی ہے۔
ان ضوابط میں  اولین طور پر تمام کلبوں پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ  لازمی طور پر کلب میں سینیٹائزر کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
 ایسی تمام جگہوں پر جہاں کھیلوں یا اس سے متعلقہ سرگرمیاں کی جائیں گی وہاں کی  مکمل طور پر صفائی کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے لیےتمام کلب بند تھے(فوٹو گلف نیوز)

اس کے علاوہ تماشائیوں کو اجازت نہیں دی گئی اور نہ ہی ایسی سرگرمیوں کے علاقے میں کسی قسم کا رش کرنے پر مکمل پابندی ہو گی۔
 کھلاڑیوں کو آپس میں  مصافحہ کرنے یا ایک دوسرے سے ٹکرانے سے مکمل  اجتناب کرنا ہو گا۔
کھیلوں کے علاقے یا اس سے متعلقہ  دیگر تمام علاقوں میں معاشرتی فاصلے کے سٹکرز چسپاں کرنے بھی ضروری ہوں گے۔

ہر ایک کلب میں سینیٹائزر کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی(فوٹو عرب نیوز)

سرکاری خبر ایجنسی کی جانب سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تائیکوانڈو اور کراٹے جیسے کچھ کھیلوں  یا اس سے متعلقہ کسی بھی ٹورنامنٹ کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ  اس کھیل کے لیے انفرادی طور پر مشقیں کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
 

شیئر: