Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی ٹکٹ کرفیو پاس کے متبادل

’مسافر کو سفر سے تین گھنٹہ پہلے اور تین گھنٹہ بعد آنے جانے کی اجازت ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ فضائی ٹکٹ کرفیو پاس کے متبادل ہے، اس کی موجودگی میں پاس لینے کی ضرورت نہیں۔
سبق ویب سائٹ کےمطابق محکمہ شہری ہوا بازی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سوال کیا گیا کہ ’جس شخص کی فلائٹ کا وقت کرفیو کے دوران ہو اور وہ ایئرپورٹ سے دور رہتا ہو، تو کیا ایئرپورٹ پہنچنے کے لیے اسے کرفیو پاس لینا ہوگا۔‘
یہ بھی سوال کیا گیا کہ ’آن لائن پاس جاری کرنے والی ایپلی کیشن میں فضائی سفر کرنے کے لیے پاس جاری کرنے کا آپشن موجود نہیں تو مسافر کو کونسا پاس جاری کرنا ہوگا۔‘
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے محکمہ شہری ہوا بازی نے واضح کیا ہے کہ ’فضائی ٹکٹ بذات خود کرفیو پاس ہے۔‘
’اس کی موجودگی میں پاس لینے کی ضرورت نہیں خواہ مسافر کو سفر کے لیے ایئر پورٹ جانا ہو یا آنے والے مسافر کو ایئرپورٹ سے گھر جانا ہو۔‘
محکمے نے کہا ہے کہ ’فضائی ٹکٹ کی موجودگی میں مسافر کو پرواز سے 3 گھنٹے پہلے تک ایئرپورٹ جانے یا آنے والے مسافر کو پہنچنے سے 3 گھنٹے بعد تک گھر جانے کی اجازت ہے۔‘

شیئر: