Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں موجود غیرملکیوں کے ویزوں میں پھر توسیع

غیرملکیوں کے ویزوں میں 31 اگست 2020 تک توسیع کر دی گئی ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ملک میں موجود ایسے تمام غیر ملکیوں کے ویزوں کی معیاد میں توسیع کر دی ہے جن کے ویزوں کی معیاد اس سال 31 مارچ کو ختم ہو چکی ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے پاکستان میں موجود غیر ملکیوں کے تمام طرح کے ویزوں میں 31 اگست 2020 تک توسیع کر دی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے  پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ویزے کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔
بیان کے مطابق غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع سے متعلق تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل بھی پاکستان نے دو بار غیر ملکیوں کے ویزوں کی مدت میں توسیع کی ہے۔ سب سے پہلے غیر ملکیوں کے ویزوں میں 30 اپریل تک توسیع کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ایک بار 30 جون تک توسیع دی گئی تھی۔

شیئر: